بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جرمن وزیر خزانہ لارس کلنگ بیل (Lars Klingbeil) ٹرمپ سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ "ایران کے خلاف اس غیرذمہ دارانہ جنگ کو ختم کرو۔"

بین الاقوامی اہل بی،)امریکی محکمہ خزانہ نے تقریباً ایک ہفتہ قبل ایران کو مبینہ طور پر اقتصادی تنہائی سے دوچار کرنے کے لئے پابندیاں نافذ کی تھیں، لیکن اگلے ہی دن چین نے خبردار کیا کہ "چین اور ایران کے تعاون میں خلل یا کمی نہیں ہونی چاہئے۔"
دو روز قبل پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا تھا کہ یہ پابندیاں بین الاقوامی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
روس نے بھی اسی روز اعلان کیا کہ وہ ٹرمپ کی اعلان کردہ پابندیوں سے "نمٹنے" کے لئے ایران کے ساتھ تعاون کرے گا۔
اب جرمن وزیر خزانہ کلنگ بیل، ـ جو جرمنی کے وائس چانسلر بھی ہیں اور اگلے ہفتے جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ بھی جانے والے ہیں، ـ کہتے ہیں: "یہ سب سے اہم پیغام ہے؛ اس جنگ کو ختم کرو"؛ "وہ غیرذمہ دارانہ جنگ" جو ڈونلڈ ٹرمپ نے شروع کی ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن گئی ہے۔ اس پورے بحران کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ